وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی علیحدہ علحدہ ملاقاتیں

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی علیحدہ علحدہ ملاقاتیں. وزیرِ اعظم سے رکنِ قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ، سابق ارکانِ صوبائی اسمبلی صوفی اکرم اور زاہد اکرم کی ملاقات. ملاقات میں متعلقہ حلقے کے مسائل اور سیاسی صورتحال پر گفتگو. وزیرِ اعظم سے پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل کی ملاقات. ملاقات میں صوبہ بلوچستان میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت اور اس کے حوالے مثبت عوامی ردعمل پر گفتگو. وزیرِ اعظم سے سابق وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی بھی ملاقات. ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو.