تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے بھی گرفتاری دے دی

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آج تیسرا روز ہے گزشتہ روز پشاور سے تحریک انصاف کے کسی رہنما یا کارکن نے گرفتاری نہیں دی تھی ،آج پنڈی سے گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کارکنان کمیٹی چوک پہنچنا شروع ہوگئے پی ٹی آئی کارکنان نے چین والی علامتی ہتھکڑیاں پہن رکھی ہیں قیدیوں کو لے جانے والی 3وین کمیٹی چوک اور 3 لیاقت باغ پہنچا دی گئیں ایک موقع پر پولیس وین کے دروازے پر3 کارکنان چڑھے اور 2 اتر گئے جس پر وہاں تعینات پولیس اہلکار نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان ہمارے ساتھ پرینک کر رہے ہیں، بعد ازاں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری شروع کردی راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں خواتین کارکنان کے سبب پولیس نے لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کر رکھی ہیں تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی ہے،تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے بھی گرفتاری دے دی ہے دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان خوف کی زنجیریں توڑ کر جیل بھرو تحریک کا حصہ بن رہے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنان اور قیادت پشاور میں پیدل مارچ کررہے ہیں، علاوہ ازیں آئی جی خیبرپختونخوا کو جیل بھرو تحریک کی رپورٹ پیش کر دی گئی جس کے مطابق جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی کے 1200 رہنماوں و کارکنان نے شرکت کی شام کے وقت تک جیل کے سامنے تحریک انصاف کے 500 کارکنان رہ گئے تھے شام 6 بجے جیل بھرو تحریک ختم ہونے پر کارکنان منتشر ہو گئے تحریک میں ایک بھی کارکن گرفتار نہیں ہوا قبل ازیں تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں وفاقی و صوبائی حکومت اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنان نے خود گرفتاریاں دیں انہیں دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جارہا ہے خدشہ ہے کہ پولیس تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کر دے گی لاہور ہائیکورٹ پولیس کو فوجداری مقدمے قائم کرنے اور دوسرے اضلاع میں منتقلی کو بھی روکے تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسد عمر کو راجن پور ، محمد خان مدنی کو بہاولپور، ڈاکٹر مراد راس کو ڈی جی خان جیل منتقل کیا گیاہے ۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھکر جیل میں منتقل کیا گیا ہے لیہ جیل میں 24 کارکنان ، بھر میں 24 اور راجن پور جیل میں 25 کارکنان کو منتقل کیا گیا ہے