وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کی بارکھان واقعہ پر میڈیا بریفنگ

وزیرِداخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے بارکھان واقعہ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بارکھان واقعہ انسانی مسئلہ تھا، وزیر اعلیٰ نے معاملے پر سب کو اکٹھا کیا، فوری ایکشن کا کہا، اہل خانہ کو بازیاب کرنے کا مشن تھا جو سب اداروں نے مل کر پورا کیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جے آئی ٹی اور پولیس کی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی ہے، سیاسی بیان بازی تو کی گئی مگر بازیابی میں کوئی تعاون نہیں کیا گیا، اہل خانہ نے بازیابی پر شکریہ ادا کیا اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ ماحل بلوچ کے معاملے میں قانون کے تحت کارروائی ہو رہی ہے، ماحل بلوچ سے ان کی ماں کی ملاقات بھی کرائی گئی ہے، لواحقین بھی اپیل کررہے ہیں کہ میتیں حوالے کی جائیں تاکہ ان کی تدفین ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں واقعہ کی کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر ہر چیز درست نہیں ہوتی، جس کی غفلت ہوئی سزا ملے گی، سردار عبدالرحمان کھیتران نے الزام عائد ہونے پر خود کو پیش کیا۔