شمالی کوریا کسی بھی وقت ایٹمی تجربہ کرسکتا ہے. جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے پبلک ریلیشن آفیسر کرنل وی یونگ کاکہنا تھا کہ شمالی کوریا کی قیادت جس وقت بھی فیصلہ کرلے گی وہ ایٹمی تجربہ کرلیں گے اور ہم شمالی کوریا کی ایٹمی تجربے کی تیاری اور فوجی نقل و حرکت کا بخورجائزہ لے رہےہیں. اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ سال دسمبرمیں راکٹ تجربےکی مذمت کرتےہوئے مزید پابندیاں عائد کردی تھیں، جس پر شمالی کوریا نے اپنی عسکری اور جوہری صلاحیت کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیاتھا.