سونے کی قیمت میں سو روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا اکیاون ہزار سات سو روپے کا تولہ ہو گیا ہے.

سونے کی قیمتوں میں کئی روز سے اضافہ جاری تھا جس میں جمعرات کے روز کمی دیکھی گئی، سونا سو روپے کمی کے ساتھ اکیاون ہزار سات سو روپے کا تولہ ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں چھیاسی روپے کی کمی ہوئی ہے،دس گرام سونے کی نئی قیمت چوالیس ہزار تین سو چودہ روپے ہوگئی ہے۔ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ قیمت آٹھ سو پینتیس روپے رہی، عالمی منڈی میں پانچ ڈالر کے اضافے کے ساتھ ایک اونس سونا ایک ہزار دو سو چھیالیس ڈالر کا ہوگیا۔