ملتان کے شہریوں کا انتظار ختم، شہر کی تاریخ کا میگا پروجیکٹ مکمل ہوگیا۔
لاہور کے بعد اب جنوبی پنجاب کے عوام بھی آرام دہ سفر کے مزہ لینگے، ملتان کے شہریوں کا طویل انتظار ختم ہو گیا ۔۔۔ میٹرو کا میگا پراجیکٹ مکمل ہو گیا۔ اس تاریخی منصوبے پر 28 ارب 88 کروڑ لاگت آئی ہےاور یہ منصوبہ باوقارآرام دہ اور سستی لوکل ٹرانسپورٹ فراہم کریگا۔
پراجیکٹ پاکستان سب سے بڑا میٹرو بس نیٹ ورک ہے، جس میں روزانہ پچانوے ہزار افراد سفر کرینگے، اٹھارہ کلو میٹر پر محیط ٹریک پر اکیس سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ ہر سات سو میٹر پر بس سٹاپ موجود ہے، میٹرو سٹیشن پر ہر پانچ منٹ بعد بس آئیگی، جبکہ ای ٹکٹنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے، لاہور کی طرح ملتان میٹرو بس کا کرایہ بھی انتہائی کم ہے، جبکہ اس میں خواتین اور معذور افراد کیلئے مخصوص نشستیں مقرر کی گئی ہیں، میٹرو بس کے روٹ میں پچیس تعیلی ادارے، پندرہ ہسپتال اور لاتعداد مارکیٹیں آئیں گی، یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہے