فلم انڈسٹری کااچھاوقت لوٹ رہاہے۔ شفقت چیمہ
اداکارشفقت چیمہ نے کہاہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کااچھاوقت لوٹ رہاہے ،فلمسازوں کومعیاری پراجیکٹس پرکام کرناچاہیے۔ایک بیان میں انکاکہناتھاکہ فلم انڈسٹری کی ترقی کاسورج طلوع ہوچکاہے۔فلم سے وابستہ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو متحدہوکرمحنت کرناہوگی تاکہ ہم جدیدتقاضوں کے مطابق فلمیں بناکراپناکھویاہواامیج بحال کرسکیں۔شفقت چیمہ کاکہناتھاکہ ان حالات میں فلمسازوں پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے پراجیکٹس پرکام کریں جوفن اورمعیارکے لحاظ سے بہترہوں۔ میں پرامیدہوں کہ چندبرسوں تک ملکی فلمی صنعت ایک بارپھراپنے پاﺅں پرکھڑی ہوجائے گی۔انکاکہناتھاکہ میں بھی ایک نئی فلم بنانے کاخواہاں ہوں تاہم فی الحال اس پرباقاعدہ کام نہیں شروع ہوا۔مصروفیت ختم ہونے کے بعد اس پرکام شروع کردوں گا۔