بھارتی ریاست تامل ناڈو اسمبلی میں جلّی کٹّو کی اجازت دینے کا بل منظور
انڈیا کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کی اسمبلی نے متنازع کھیل ”جلّی کٹّو“ (بل فائٹنگ )کی اجازت دینے کا بل منظور کرلیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاستی اسمبلی میں 'جلّی کٹّو' کھیل کی اجازت دینے کا بل اس کھیل کے حق میں کئی روز سے جاری احتجاجی مظاہروں کے بعد منظور کیا گیا ہے۔پولیس نے مظاہرے کے مقامات کو خالی کرانا شروع کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ جنوبی ریاست تامل ناڈو میں اس کھیل کا فصل کی کٹائی کے تہوار کے ایک حصے کے طور پر روایتا بڑے دھوم دھام سے انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔