امریکی ٹینس سٹٓار وینس ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں روسی حریف کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی
میلبرن کے رُوڈ لے ور ارینا میں کھلے گئے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر تیرہ امریکا کی وینس ولیمز کا مقابلہ روسی کی اناستاسیا سے تھا، جس میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا، تاہم وینس ولیمز نے سخت مقابلے کے بعد روسی حریف اناستاسیا کوچھ چار اور سات چھ سے شکست دی۔ چودہ سالہ کیریئر میں وینس ولیمز نے پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ سیمی فائنل میں وینس ولیمز کا مقابلہ اپنی ہم وطن کوکو وینڈی ویگا سے ہوگا۔