اسلام آباد میں نجی فیشن اسٹوڈیوکے زیراہتمام اپنی طرزکی پہلی اورمنفرد ویڈنگ ایکسپو کا اہتمام کیا
دلکش عروسی پہناوے،جیولری،جدت سے تیارکردہ اسٹیج اور نازک اندام ماڈلز،ان سب لوازمات کے ملاپ سے سجائی گئی اسلام آباد میں اپنی طرزکی پہلی اورمنفرد ویڈنگ ایکسپو، نجی فیشن اسٹوڈیوکی جانب سے شہریوں کوموقع فراہم کیا گیا کہ ایک ہی چھت تلے خریداری کرکے وہ شادی کے خاص موقع کو ڈریم ویڈنگ بنا سکیں، ایکسپومیں عروسی پہناوؤں میں سنوری ماڈلز نے بھی شرکت کی۔
ویڈنگ ایکسپو میں ڈیزائنرزاوربیوٹیشنزکے علاوہ کارڈز میکرز،فوٹوگرافرزاورویڈینگ سٹیج میکرزکو بھی شہریوں کواپنی سروسزکی جدت سے آگاہ کرنے کا موقع ملا۔
فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے ویڈنگ ایکسپو کے انعقاد کو سراہا اورایسے ایونٹس کے فروغ پہ زوردیا۔