لاہور میں ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی
لاہور کے علاقے جوہرٹاﺅن میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران گشت پر مامور ڈولفن فورس کے اہلکاروں بھی وہاں پہنچ گئے، ڈاکو ڈولفن فورس کو دیکھ کر فرار ہوگئےتاہم ڈولفن اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے انہیں مزاحمت کے بعد گرفتار کرلیا، واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور ڈاکوؤں کو حراست میں لیکر تھانہ جوہر ٹاؤن منتقل کردیا،
پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔