پی ٹی آئی والے مرتے ہوئے کیس میں جان ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں, رہنمامسلم لیگ ن دانیال عزیز
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کے پاس کوئی نئی بات نہیں، اب جرمن اخبار بهی بل سے نکل آیا ہے۔ جس نے تسلیم کیا ہے کہ پرانے دستاویزات جاری کئے گئے ہیں, مرتے ہوئے کیس میں جان ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے, انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خود استثنیٰ مانگ رہی ہے جبکہ الزام وزیراعظم پر لگا رہے ہیں, عمران خان کیوں ہر عدالت سے معافی مانگ رہے ہیں,مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ آج میٹرو بس منصوبے کے افتتاح کی صورت میں عمران خان کے دل پر ایک اور فیتہ کٹ رہا ہے, مریم نواز عمران خان کے حواس پر سوار ہیں, کیونکہ وہ دو ہزار اٹھارہ کی ابهرتی ہوئی لیڈر ہیں ,محسن رانجھا نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وکیل نے مضحکہ خیز دلائل دیئے, سراج الحق کے وکیل نے فیصلے کے بجائے بحث پڑهی,جس طرح پی ٹی آئی نے وکیل تبدیل کیا سراج الحق بھی کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق کو خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کرپشن کیوں نظر نہیں آ رہی