دھرنوں اور الزامات سے ترقی کا راستہ نہیں رکے گا,وزیراعظم نواز شریف
ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جن لوگوں کو ترقی کی سوجھ بوجھ نہیں وہ ملک میں ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، کبھی دھرنے دیتے ہیں تو کبھی الزامات لگاتے ہیں، انہیں بہت سمجھایا لیکن یہ لوگ لاعلاج ہیں، ایک دن ان کے اپنے معاملات سامنے آئیں گے اور دنیا کو پتہ چلے گا کہ دوسروں کو گالیاں دینے والے شخص کا اپنا کردار کس طرح کا ہے، آنے والے وقت میں ان کے سارے کچے چٹھے قوم کے سامنے آئیں گے, وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ بڑے بڑے دعوے کیے گئے تھے کہ نیا پاکستان بن رہا ہے لیکن نیا پاکستان کہاں ہے، کسی کو نیا پاکستان دیکھنا ہے تو وہ ملتان آکر دیکھے، ملتان کا نقشہ اور قسمت تبدیل ہورہی ہے, وزیراعظم نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے پندرہ ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی ہمارے سسٹم میں نہیں آئی لیکن صرف اس سال دس ہزار میگا واٹ ہمارے سسٹم میں شامل ہوگی, صرف لوڈ شیڈنگ ہی ختم نہیں کریں گے, بجلی بھی سستی کر کے دکھائیں گے