پاکستان کا دھڑن تختہ کرنے کیلئے دھرنے دیے گئے,وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
ملتان میں میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملتان کے میٹرو بس منصوبہ پر اٹھائیس ارب روپے خرچ ہوئے، ساڑھے چار ارب روپے میں اراضی حاصل کی گئی, جدید ذرائع مواصلات رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں, گذشتہ برسوں میں بدترین دھرنوں کا سامنا کرنا پڑا, پاکستان کا دھڑن تختہ کرنے کیلئے دھرنے دیے گئے، ہم نے دھرنا سیاست دفن کر دی,وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں پاکستان نے بڑے بڑے منصوبے مکمل کیے، کراچی،بلوچستان،خیبرپختونخوا میں بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں, مخالفین نے الزامات لگانے کی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں, اگر نواز شریف پر ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو وہ ذمہ دار ہوں گے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہو گئی تو وہ وزارت چھوڑ دیں گے, ملک کی دولت پر ہاتھ صاف کیا گیا مگر کوئی پوچھنے والا نہیں, سوئس بینکوں میں پڑے پیسے پکار کر کہہ رہے ہیں کہ پاکستانیو آ کر لے جاؤ،ہم تمہارے ہیں