کراچی میں سی این جی سٹیشن کے منیجر پر تشدد کرنے والا اے ایس آئی معطل کر دیا گیا
کراچی کے گلبرگ تھانے میں تعینات اے ایس آئی ارشاد شیخ اتوار کو سی این جی کی فراہمی بند ہونے پر غصے میں آ گیا, پولیس اہلکار نے سی این جی سٹیشن کے منیجر کو بُری طرح تشدد کا نشانہ بنایا, سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود متعلقہ تھانے نے تشدد کی درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا, میڈیا پر خبر چلنے پر ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی نے واقعے کا نوٹس لے لیا, ایڈیشنل آئی جی نے تھانہ گلبرگ کے تفتیشی افسر اے ایس آئی ارشاد شیخ کو معطل کر دیا, ایڈیشنل آئی جی نے اے ایس آئی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے مکمل رپورٹ طلب کر لی