ملک کے صنعتکارتمام مصنوعات ملک میں تیار کریں,امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جارحانہ انداز, چاہے بات ہو گزشتہ حکومتوں پر تنقید کی یا پھر پالیسیوں کی , ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ہر بات بلند آواز میں کہنے کے عادی ہیں, ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا منصب سنبھالے ابھی کچھ روز ہی گزرے ہیں لیکن وہ ہر نئے دن نئے احکامات جاری کررہے ہیں, ایک تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے ملک کے تمام صنعتکاروں پر زور دیا کہ وہ تمام مصنوعات امریکا میں تیار کریں , فیکٹریاں بیرون ملک لگانے کی کوئی ضرورت نہیں, امریکی صدر نے کہا کہ کپڑوں سے لے کر جدید مصنوعات , سب امریکا میں تیار کی جائیں, ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تاجروں کو وارننگ بھی دی کہ اگر انہوں نے امریکا کے باہر فیکٹریاں لگائیں تو ٹیکس لگادیا جائے گا, ساتھ ہی ساتھ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر مصنوعات ملک میں تیار کی گئیں تو تاجروں کو حکومت کی جانب سے فائدہ ملے گا, امریکی صدر نے معروف کار ساز کمپنیوں کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور اس دوران بھی ٹرمپ نے اسی بات پر زور دیا کہ گاڑیوں کے پلانٹ امریکا میں لگائیں جائیں