قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا
ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا وہ طویل عرصے سے اچھا پرفارم نہیں کر پا رہے ہیں , ایک ماہ میں ریٹائرمںٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیں گے , انہوں نے کہا دورہ انگلیںڈ میں شاندار کارکردگی اور عالمی نمبر ایک بننے کے بعد ریٹائرمنٹ کا بہترین موقع تھا یہ لیکن ان کے نزدیک یہ درست فیصلہ نہ ہوتا , مصباح الحق نے کہا ذات سے بالاتر ہو کر ٹیم کیلئے سوچنا چاہیے ۔وہ جانتے تھے کہ دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شکست کے برے اثرات مرتب ہونگے لیکن اس کے ڈر سے ریٹائرمنٹ لینا ٹھیک نہ ہوتا, انہوں نے کہا یہ جونیئرز کے لیے ایک پیغام ہے کہ مشکلات سے گھبرا کر فرار نہیں ہونا چاہیئے , مصباح الحق کا کہنا تھا کرکٹ کا تعلق عمر سے نہیں بلکہ فٹنس سے ہے اگر ایک بیس سال کا لڑکا بھی فٹنس کا معیار پورا نہیں کرتا تو اسے بھی ٹیم سے نکال دیا جاتا ہے , وہ فٹنس کی بنا پر ہی اب تک ٹیم کا حصہ ہیں