پنجاب کے مختلف شہروں پتوکی،اوکاڑہ،ساہیوال، خانیوال اورملتان کےعلاقوں میں صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہی۔
پنجاب کے مختلف شہروں پتوکی،اوکاڑہ،ساہیوال، خانیوال اورملتان کےعلاقوں میں صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہی۔ بھکر میں بھی صبح کے وقت دھند کا راج رہا۔ نیشنل ہائی وے پرشدید دھند کےباعث مسافروں کو مشکلات کاسامنا رہا۔ترجمان موٹروے کے مطابق صبح کے وقت ان علاقوں میں حد نگاہ سومیٹر رہی ۔ موٹر وے ترجمان کے مطابق شہری موٹروے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران دھند کی صورت میں فوگ لائٹس اور وائپر کا استعمال کیا جائے۔ حادثات سے بچنے کیلئے گاڑی کی رفتار بھی کم رکھی جائے۔