پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈارنے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈارنے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت سے قبل اہم پیش رفت پر عمران خان کو آگاہ کیا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھاکہ خواجہ آصف نے بے نامی ٹرانزیکشنز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔ منی لانڈرنگ کے لئے ان کی اہلیہ کے اکاونٹس بھی استعمال ہوئے جس کے نا قابل تردید شواہد اور ثبوت سامنے آئے ہیں۔ خواجہ آصف نا اہلی اوپن اینڈ شٹ کیس بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی نے حاصل شدہ دستاویزات میڈیا کو جاری کر دی ہیں۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا ٹھوس شواہد کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نا اہلی یقینی ہے۔ تمام دستاویزی شواہد عدالت کے روبرو پیش کی جائیں۔