قاتل کا گرفتار ہونا پوری ٹیم کی اجتماعی کاوش اور دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلی پنجاب
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے زینب قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے ممبران نے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ درندہ صفت ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے تمام اداروں ، سول انتظامیہ اور فرانزک ایجنسی کی کارکردگی لائق تحسین ہے، بلاشبہ پوری ٹیم کا یہ ایک عظیم کارنامہ ہے، ملزم کی گرفتاری پر زینب کے والدین، بہن بھائی اور ان کے عزیز و اقارب کو اطمینان ملا ہے، پوری قوم جتنا اضطراب اور غم کی کیفیت میں تھی، ملزم کی گرفتاری میں کامیابی پر قوم کو اضطراب اور بے چینی کی کیفیت سے نکالنے میں مدد ملی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں قیام امن اور جرائم کے خاتمے کیلئے جدید سائنٹیفک طریقے اختیار کرنا ہوں گے۔ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانا وقت کا تقاضا ہے، اگر ہم اسی طرح کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرتے رہے تو کوئی چیلنج چیلنج نہیں رہے گا، شہباز شریف نے ک ہا کہ ڈینگی کی وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت سرکاری اداروں سمیت معاشرے کے تمام طبقات نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اسی رول ماڈل پر عمل کرتے ہوئے ہر چیلنج سے بطریق احسن نمٹا جاسکتا ہے،،، اس سے پہلے وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شوگر ملوں کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کے امور کا جائزہ لیا گیا،،، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گنے کے کاشتکاروں کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔،شوگر ملوں کو گنے کے کاشتکاروں کا حق دینا ہوگا۔ کاشتکاروں کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں ہو گا، شوگر مل مالکان اپنا قبلہ درست کرلیں، اس معاملے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی