زینب کوبہانہ بنا کرساتھ لے لیا,زینب نے پوچھا ہم کہاں جارہے ہیں تومیں نے کہا کہ ہم راستہ بھول گئے ہیں,ملزم عمران کا اعترافی بیان
قصورواقعے کے مرکزی ملزم عمران کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔ملزم عمران نے کہا کہ زینب کووالدین سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے گیا تھا۔زینب نے پوچھا ہم کہاں جارہے ہیں تومیں نے کہا کہ ہم راستہ بھول گئے ہیں۔زینب بار بارپوچھتی رہی کہ ہم کہاں جارہے ہیں۔ زینب کوگھماتے گھماتے بہت وقت گزرگیا۔ملزم عمران نے بتایا کہ زینب کوفیروزپورروڈ پارکرکے دوسری جانب لے کرگیا۔راستے میں دکان پرلوگ نظرآئے توواپس آگیا۔زینب کودوسرے راستے سے لے کرگیا