سانحہ ساہیوال پر آج ارکان اسمبلی کو پنجاب اسمبلی میں ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی، میڈیا موجود نہیں ہو گا
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت کے مطابق آج جمعرات کے روز ارکان اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ جبکہ بعدازاں میڈیاکو بھی ان کیمرہ بریفننگ دی جائے گی۔ پہلی بار ہوا کہ کسی حکومت نے 72 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل کیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ جو لوگ قصور وار ہیں ان کے خلاف کارروائی کردی گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں اس مقدمہ کا چالان جلد از جلد مکمل کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کروا دیں۔ جو آپریشن ہوا وہ ایک انفارمیشن کی بنیاد پر کیا گیا اس حوالے سے جے آئی ٹی نے جس شخص کے متعلق تحقیقات کیلئے وقت مانگا ہے وہ دیا جائے گاـمیں اس بیان پر قائم ہوں کہ آپریشن معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ چند دن انتظار کریں سارے معاملات سب کے سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل ایوان میں ارکان اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گیـاس دوران میڈیا پریس گیلریوں میں موجود نہیں ہو گاـ