نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ و پارٹی رہنما ملاقات کریں گے
لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے جس کے لیے اہلخانہ، لیگی رہنما اور کارکنان جیل آئیں گے۔ جمعرات کا روز کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے مختص ہے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل افراد ہی ان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم سے ملاقات کا وقت دوپہر دو بجے تک ہے اور اس کے دوران ان کے اہلخانہ، پارٹی رہنما اور دیگر افراد ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہیں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو قید کی سزا سنائی تھی۔