پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 300 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کا رجحان جاری ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کااضافہ ہوا ہے۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس 40 ہزار 366 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 283 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا تاہم مارکیٹ مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی