نواز شریف کو علاج کی سہولت نہ دینے پر مسلم لیگ ن کے کارکن عدیل نے خود کو چھری سے زخمی کر لیا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے کارکن عدیل خان نے اپنے قائد نوازشریف کی قید اور علاج و معالجہ کی سہولت پر دلبرداشتہ ہوکر خود کو چھریاں مارلیں اور زخمی کرلیا۔ کارکن زمین پر گرگیااور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے طبی امداد دی۔ عدیل خان لاہور پریس کلب کے باہر پہنچ گیا اور اس نے خود کو بازوئوں پر چھریاں مارنا شروع کردیں اور کہنے لگا کہ میرے قائد نوازشریف بے گناہ، ان کی طبیعت خراب ہے انہیں علاج و معالجہ کی سہولیات نہیں دی جارہیں۔