جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز، نیب کی 4 ٹیمیں تشکیل
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے 4 کمبائن انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے تشکیل کردہ چار ٹیموں میں سے ہر ٹیم میں 9 افسران تعینات کیے گئے ہیں جن میں 4 تفتیشی افسر، 4 پراسیکیوٹر اور ایک کیس افسر تعینات شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کے لیے ملتان، کوئٹہ اور کراچی نیب کے افسران بھی شامل کیے جائیں گے۔