بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری، ہندوستان ٹائمز کی پاکستانی آرمی چیف سے متعلق ایک اور جھوٹی خبر
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری،ہندوستان ٹائمز کی پاکستانی آرمی چیف سے متعلق ایک اور جھوٹی خبر،ہندوستان ٹائمز نے پاکستانی آرمی چیف کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطوں کی خبر دی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہندوستان ٹائمز کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کی کبھی کوشش نہیں کی، دونوں آرمی چیف نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے نوکری بھی نہیں کی اور دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔