مقصد متاثرہ مریضوں کی بروقت تشخیص کیلئے چوکس رکھنا ہے۔
قومی ادارہ صحت نے چین کے صوبے Hubes کے شہر ووہان میں کروناوائرس کے باعث نمونیا پھیلنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔اس ایڈوائزری کا مقصد سرحدی چیک پوسٹوں پر صحت کے عملے اور ملک میں صحت کے اداروں کو متاثرہ علاقوں سے آنے والے متاثرہ مریضوں کی بروقت تشخیص کیلئے چوکس رکھنا ہے۔چین میں حال ہی میں کروناوائرس کے باعث نمونیاسے متاثرہ افراد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔