کرونا وائرس سے مقابلے کیلیے تیار ہیں، برطانوی وزیر صحت
لندن: برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کاخطرہ بڑھ گیاہے تاہم مقابلےکےلیےتیارہیں، چین سےآنےوالےمسافروں کاجائزہ لےرہےہیں،وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کروناوائرس نے دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے، مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ میٹ ہینکاک کا کہنا تھا کہ وائرس کے شبہہ میں چین سے آئے 6افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، کروناوائرس کا تاحال کوئی کیس سامنے نہیں آیا، چین سے آنے والے مسافروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا حکومت نے وائرس سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں اور وائرس کے برطانیہ میں پھیلنے کے خطرے کو “انتہائی کم” کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیوایچ او) نے کہا ہے کہ کروناوائرس کوفی الحال عالمی خطرہ قرارنہیں دےسکتے، وائرس سےچین میں ایمرجنسی صورتحال ہے،دنیا کیلئے نہیں، کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے چین کےاقدامات سےمطمئن ہیں۔