یونان کی سرکاری ویب سائٹوں پر سائبر حملہ
یونان حکومت کی سرکاری ویب سائٹوں پر سائبر حملہ ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساادارے کے مطابق یونان کی کابینہ کے ایک ترجمان اسٹیلیو پیتساس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیا نی شب حکومت کی مختلف محکموں کی سرکاری ویب سائٹوں پر سائبرحملہ ہوا جس کے وجہ سے کچھ وقت تک کچھ ویب پیج میں خرابی رہی“۔انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد مناسب اقدامات کئے گئے جس کے بعد ویب سائٹس صحیح طریقے سے کام کرنے لگیں۔ دوسری جا نب یونانی میڈیا نے جمعہ کو کہا کہ کئی سرکاری ویب سائٹس انکا نیفلر نامی ترک سائبر گروپ کے حملے کا شکار ہوئی ہیں۔