اسلام آباد : دوسروں پر الزام لگانیوالے خوداصل میں چور ہیں ، مس گورننس سے آٹا کا بحران آیا ،مریم اورنگزیب
آٹے اور چینی کا بحران اس ملک میں پید ا ہوا ہے جس میں یہ دونوں چیزیں پیداہوتی ہیں اور اس بحران کو حل کرنے کے لئے جہانگیر ترین اور خسروبختیار کو کمیٹی کا سربراہ بنایا جاتا ہے جن کی اپنی ملوں سے آٹے اور چینی کی 40فیصد پیداوار ہوتی ہے اور وہ قیمت کو کنٹرول کرتے ہیں، جو بیچتے ہیں ان کو بحران حل کرنے کے لئے ہیڈ بنادیا ہے، اب نیب کو نظر نہیں آرہا کہ اختیارات کا ناجائز اختیار کیا ہوتا ہے، اب نیب کو نظر نہیں آرہا کہ اتھارٹی کا غلط استعمال کیا ہوتا ہے،پی ٹی آئی کا پورا بیانیہ چاہے کنٹینر کا ہو یا وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد کا ہو وہ آج بالکل تباہ ہو گیا ہے اور پاکستان کے لوگوں کو پتہ چل گیا ہے کہ ان لوگوں کی حقیقت کیا ہے اور یہ سوال پیداہوتا ہے کہ یہ صرف نااہلی اور نالائقی ہے یا جان بوجھ کر پاکستان کی پارلیمنٹ کو تالگایاجائے اور اپوزیشن کو کال کوٹھڑیوں میں بند کیا جائے تاکہ یہ چوری کی جائے اور دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مس گورننس کی وجہ سے ملک میں آٹے اور چینی کا بحران آیا اور آج ملک میں روٹی مہنگی ہو چکی ہے اور لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ہے، لوگوں کے پاس گھروں کا کرایہ دینے کے پیسے نہیں حالانکہ حکومت نے تو 50لاکھ گھر دینے تھے اور ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں،یہ عوام کے ہی مسائل ہیں جن کو شہباز شریف ہر روز اٹھاتے ہیں اور پارلیمانی تحقیقات اور پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ بھی شہباز شریف نے ہی کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بہت جلد پاکستان آئیں گے اور اس وقت میاں محمد نواز شریف کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر کارکردگی کی سیاست نوازشریف اور شہباز شریف نے کی ہے جس کا ثبوت پاکستان کے وہ منصوبے ہیںجس میں آج تک یہ نالائق اور نااہل حکومت ان لوگوں کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہے