پہلا ٹی ٹوئنٹی:بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف اور احسان علی نے ڈیبیو کیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میںمہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم کو بولنگ کی دعوت دی۔اس موقع پر بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)اچھا رہا ہے، لڑکے پر اعتماد ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ اچھا ٹارگٹ سیٹ کریں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے مگر اب بنگلا دیش کو جلد آﺅٹ کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر حارث رف کی بگ بیش میں اچھی پرفارمنس رہی، اس لیے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، احسان علی بھی اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔