لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ ہم ایک ہزار36 ارب کا گردشی قرض چھوڑ کر گئے ،ایک ہزار36 ارب کا گردشی قرض 2400 ارب سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ماہ 50 سے60 ارب روپے گردشی قرض میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت نے ہر چیز کاالزام ن لیگ پر لگانے کے سواکچھ نہ کیا۔ سابق وزیرخزانہ نے کہاکہ بجلی کی اضافی صلاحیت ہے تونئے پلانٹس کیوں لگا رہے ہیں ؟،فرنس آئل منگوانے سے عوام کا بڑا نقصان ہو رہا ہے ظلم نہ کریں