پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی تیاری ترکی میں شروع
پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی تیاری ترکی میں شروع ہوگئی۔ ترک صدررجب طیب اردگان نے جہاز کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کیا ،ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبردآزما ہیں اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے بلاک ویلڈنگ کرتے ہوئے جہاز کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ترک صدر نے پاکستان اور ترکی کے شاندار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کو دونوں ملکوں کے مضبوط دفاعی تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا۔ ترک صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں۔ اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں