مری اور گلیات میں پھر شدید برف باری، نظام زندگی مفلوج, بجلی اور پانی کی فراہمی معطل

مری: مری اور گلیات میں ایک بار پھر شدید برف باری ک ےباعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مری اور گلیات میں رات سے اب تک تیز برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نتھیا گلی سے مری جانے والی سڑک پر 3 مقامات پر برفانی تودے گرنے سے بند ہوگئی۔انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو مری آنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث پہلے سے وہاں موجود سیاح پریشانی کا شکار ہیں۔