افغانستان کے شہر ہرات میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق
کابل: افغانستان کے شہر ہرات میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں دھماکہ منی وین میں ہوا۔ دھماکے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی جبکہ ابھی تک کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔