روس کو یوکرائن پر حملے کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیںگے: امریکا
واشنگٹن: امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نے روس کو یوکرائن پر حملہ کرنے سے خبردار کردیا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کوئی نیا حملہ ہوا تو روس کا سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یورپی ممالک کے ہنگامی دوروں کے دوران فرانس، برطانیہ، جرمنی اور یوکرائن کے رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ روس یورپی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرائن کی سرحدوں پر ہزاروں فوجی اور بھاری اسلحہ تعینات کر رکھا ہے اور خدشہ ہے کہ وہ یوکرائن پر ایک نیا حملہ کر سکتا ہے۔ لیکن ماسکو نے ان الزامات کو مسترد کر رکھا ہے