لاہور میں اومی کرون کے حملے تیز

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں اومی کورون کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، شہر میں ایک ہی روز میں اومیکرون کے 91 نئے مریض سامنےآگئے ۔ محکمہ صحت حکا م کے مطابق لاہور میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 912 تک پہنچ گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں اومیکرون کے 97 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس میں 4 مریض ننکانہ صاحب اور 2 گجرات سے رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد پنجاب بھر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 980 ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 13ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 4لاکھ 64 ہزار 431 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔