وزیراعظم عمران خان کی دھمکی کس کے لیے تھی؟ مریم اورنگزیب
پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سڑکوں پرجائیں گےتوعوام کا ہاتھ اورآپ کا گریبان ہوگا، آپ کو گھر بھیجنے کے لیے ہر عوامی اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے، ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی دھمکی کس کے لیے تھی؟ کیاریاست پاکستان کو دی ؟ پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم پارلیمان کودھمکیاں دیتے ہیں کہ اپوزیشن میں آکر بھی نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان عوام پر رحم کریں اور اقتدار چھوڑدیں، وزیراعظم عمران خان ذہنی طور پر گھر جاچکے ہیں۔ سڑکوں پرجائیں گےتوعوام کا ہاتھ اورآپ کا گریبان ہوگا، آپ کو گھر بھیجنے کے لیے ہر عوامی اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے، ہم آپ کی طرح ایمپائر کی انگلی کی دھمکی نہیں دیتے۔ وزیراعظم کے انتقام سےاپوزیشن گزرچکی ہے۔