آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا : وزیراعظم کی آئی سی سی ایوارڈز جیتنے پر پاکستانی کرکٹرز کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز جیتنے پر پاکستانی کرکٹرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے آئی سی سی ایوارڈز جیتنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فاطمہ ثنا کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔