Waqt News
Tuesday | May 24, 2022
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • شیرانی کے جنگلات پر لگی آگ پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا۔
  •  پرامن احتجاج ہمارے شہریوں کا حق ہے۔عمران خان
  • فرانس کےکِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ،لیکن بھارت میں پٹرول کی قیمت میں حیران کن کمی
  • ابوظہبی: ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، 2افراد جاں بحق، 120 زخمی
  • چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل
  • میران شاہ: فوجی چوکی پر دہشت گردوں کاحملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید
  • انتخابی نتائج کے متعلق پیشنگوئی نہیں کرسکتا، فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا، ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے: عمران خان
  • عمران خان کو پہلے اعتراض تھا اب کہتے ہیں ادارے نیوٹرل رہیں: وزیردفاع خواجہ آصف
  • سرکاری حج 9 لاکھ کا ہوگا، پالیسی منظور، فلائٹ آپریشن کا آغاز 31 مئی سے
  • سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
  • عمران خان فتنہ ہے، اس کا قلع قمع کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا : نواز شریف
  • مری گلیات روڈ پرکوسٹر اور مسافر وین کے ڈرائیوروں کی ریس 8 زندگیاں نگل گئی
  • ممکنہ گرفتاریاں اور راستوں کی بندش، پی ٹی آئی نے عدالت میں درخواست دائر کر دی
  • چار گاڑیاں میری گرفتاری کیلئے گھر کے باہر کھڑی ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ
  • نور عالم خان کو بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کرلیا گیا
  • حکومت کا پی ٹی آئی کے 700 افراد کو گرفتار کرنے کا منصوبہ ہے، فواد چودھری
  • ن لیگ کا آج اوکاڑہ میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا
  • اسلام آباد پہنچنے میں رکاوٹیں آئیں تو اپنے علاقوں میں احتجاج کریں, اگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار آپ ہوں گے: زلفی بخاری
  • ایشیا ہاکی کپ: دلچسپ مقابلے کے بعد پاک بھارت میچ برابر
  • اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: دیگر صوبوں سے 100 قیدی وینز و بھاری نفری طلب
  • سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
  • حکومت کا سرکاری اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ
  • عمران نیازی کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر داخلہ کا اعلان
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان
  •  میرے سیاسی اندازوں کے مطابق 31 مئی سے پہلے اہم فیصلے آسکتے ہیں.شیخ رشید 
  • این سی او سی کی تشکیل نو کردی گئی ، نوٹیفکیشن جاری
  • پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب
  • عمران خان کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے : احسن ا قبال
  • کیمسٹری کی خاتون ٹیچر پیشہ ور بھکارن نکلی

افسرو ں اور اہلکاروں کی ٹریننگ کیلئے سکول آف پبلک آرڈر قائم کیا جائے گا،جنوبی پنجاب میں فرانزک لیب بنائینگے:  وزیراعلیٰ پنجاب

Jan 24, 2022 | 20:33 8:33 PM, January 24, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
<->
  •  افسرو ں اور اہلکاروں کی ٹریننگ کیلئے سکول آف پبلک آرڈر قائم کیا جائے گا،جنوبی پنجاب میں فرانزک لیب بنائینگے:  وزیراعلیٰ پنجاب
  •  افسرو ں اور اہلکاروں کی ٹریننگ کیلئے سکول آف پبلک آرڈر قائم کیا جائے گا،جنوبی پنجاب میں فرانزک لیب بنائینگے:  وزیراعلیٰ پنجاب
  •  افسرو ں اور اہلکاروں کی ٹریننگ کیلئے سکول آف پبلک آرڈر قائم کیا جائے گا،جنوبی پنجاب میں فرانزک لیب بنائینگے:  وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ سنٹرل پولیس آفس آمد پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پولیس کے چاق و چونبد دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سنٹرل پولیس آفس کے لان میں پودا لگایا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میوزیم کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میوزیم میں رکھی اشیاء خصوصاً قدیم اسلحے، یونیفارمز اور میڈلز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے برٹش دور کے ہتھیاروں اور پولیس وردیوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سنٹرل پولیس آفس میں سینئر پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے اور پولیس کو سیاسی دباؤ سے مکمل آزاد کیا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پولیس سیاسی دباؤ سے آزاد ہو کر فرائض سرانجام دے رہی ہے جس کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں میرٹ پر تعیناتیاں کی ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس افسران کو باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کو بھی جواب دہ ہیں۔ہر مظلوم شخص کی فوری دادرسی آپ کا فرض اولین ہے۔پولیس افسران اپنے دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں۔ ڈی پی اوز اور آرپی اوز  تھانوں کے سرپرائز وزٹ کریں اور کسی بھی بے ضابطگی یاقانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ انارکلی دھماکے کے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کے 2 افراد کو ملازمت دینے کی اصولی منظوری کا اعلان کرتا ہوں تاہم اس ضمن میں قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھ کر مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا۔ سیف سٹی اتھارٹی میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بلوچ لیوی کی کمانڈ پولیس کے حوالے سے کردی ہے اور پولیس کے 9 ہزار سے زائد اہلکاروں کو پروموٹ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ انسپکٹر سے ڈی ایس پی اورڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدوں پر افسران کی ترقی کے کیس جلد نمٹائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پولیس افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا ہے اور منجمد الاؤنس کو بحال کرکے اس میں اضافہ بھی کیا ہے۔پولیس کو 3سال میں 670 گاڑیاں او ر 235 موٹرسائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔ ہائی وے پٹرولنگ کیلئے مزید 825گاڑیاں دی جا رہی ہیں۔304 تھانوں کو سپیشل انیشیئٹو پولیس سٹیشن کا درجہ دیا جا رہا ہے جبکہ 90 تھانے سپیشل انیشیئٹوپولیس سٹیشن میں تبدیل کئے گئے ہیں۔فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور ڈی جی خان میں ڈولفن فورس تعینات کی گئی ہے۔پنجاب پولیس کی 12278 آسامیوں پر بھرتی کی جا رہی ہے اور پولیس میں 5774 بھرتیاں مکمل ہو چکی ہیں۔سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کیلئے 54 کنال اراضی فراہم کی ہے۔ساہیوال، سرگو دھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈی جی خان میں پولیس ٹریننگ سکول کا قیام عمل میں لایا  جا رہا ہے۔ 64 کنال پر چنیوٹ پولیس لائنز کی تعمیر اسی سال مکمل ہو گی اور اس منصوبے کیلئے مزید اراضی بھی دیں گے۔اینٹی رائٹ فورس سمیت تمام شعبوں کے افسرو ں اور اہلکاروں کی ٹریننگ کیلئے سکول آف پبلک آرڈر قائم کیا جائے گا۔جنوبی پنجاب میں فرانزک لیب کے قیام کی منظوری دے دی ہے جبکہ ضلعی ہیڈ کوار ٹر میں فرانزک لیب کے کولیکشن سینٹر بنیں گے۔وفاقی حکومت کے اشتراک سے سیالکوٹ موٹر وے جیسے واقعات کے تدارک کے لیے نئی ہیلپ لائن پہل 911  (PEHEL 911) بنائی جا رہی ہے اوراس ضمن میں 20 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ایس ایچ او ز کو مالی طورپر بااختیار بنانے کیلئے DDOپاورز دی گئی ہیں۔جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کو تعینات کیا گیا ہے۔پریزن وین کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور پولیس کو مزید نئی گاڑیاں فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ انوسٹی گیشن اورکیس کے فالو اپ کو موثر اوربہترین بنایا جائے تاکہ ظالم کو سزا ملے اورمظلوم کو انصاف۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔جرم اورمجرم کی نگرانی اورنشاندہی کیلئے جدید ٹیکنالوجی خاص طورپر آئی ٹی سے معاونت لی جائے۔ محکمہ پولیس میں بھی محکمہ تعلیم کی طرح ای ٹرانسفر اورای پنشن کا نظام رائج کیا جائے۔انسپکٹر جنرل پولیس راؤ سردار علی خان نے پولیس کی کارکردگی اور اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت، تیموربھٹی، انصر مجید نیازی، ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پرموجود تھے۔

فرانس کےکِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • پی ٹی آئی کی لانگ مارچ: اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی ...

    May 23, 2022 | 10:02
  • وزیراعظم شہبازشریف کا گردے اور جگر کے ہسپتال ’پی کے ...

    May 23, 2022 | 11:53
  • کیمسٹری کی خاتون ٹیچر پیشہ ور بھکارن نکلی

    May 23, 2022 | 15:04
  • منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر نے شادباغ سے بچی کو اغوا ...

    May 23, 2022 | 01:13
متعلقہ خبریں
  • وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے جنوبی پنجاب کے ...

    May 12, 2022 | 14:29
  • رانا تنویر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

    May 21, 2022 | 14:06
  • پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان پبلک اکائونٹس ...

    May 23, 2022 | 15:14
  • عمران نیازی کے پچھلے دور میں عوام سے جھوٹ بولنے کے ...

    May 03, 2022 | 14:06
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 4

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 5

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group