اسلام آباد میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور اس کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے پولیس اہلکار محفوظ رہے ہیں۔ تھانہ گولڑہ کی حدود میں واقع جی 14 میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر اس وقت فائرنگ کی جب انہیں معمول کی چیکنگ کے دوران رکنے کا اشارہ کیا گیا۔علاقہ پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں نے فرار ہونے کے لیے نزدیکی جنگل کا راستہ اختیار کیا۔پولیس پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام فوری طور پر بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔