27 فروری کو جمہوری، قانونی اور آئینی طاقت سے حکومت کو ختم کریں گے: بلاول بھٹو
حیدرآباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور ہم جمہوری، قانونی و آئینی طاقت سے حکومت کو ختم کریں گے۔ حیدرآباد میں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لسانی تنظیمیں ہمیں آپس میں لڑوا رہی ہیں اور بلدیاتی نظام کو کالا قانون کہا جا رہا ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریب کی جماعت ہے اور ہم کسانوں کا معاشی قتل برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بعد ایک بحران پیدا کیا جاتا ہے کیونکہ وفاقی حکومت نااہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹڈی دل سے فصلوں کو نقصان پہنچا تھا اور اب کھاد و یوریا کا بحران آگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت معیشت کا اہم ذریعہ ہے لیکن اس کو تباہ کردیا گیا۔