’شہزاد اکبر ڈیلیور نہیں کرسکے‘: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے استعفے پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر ڈیلیور نہیں کرسکے، وہ کسی اورکام کے تھے، ان کاکام کچھ اورتھا۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضی تھی، کچھ روزقبل وزیراعظم نے شہزاداکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں۔ کہ شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دیں وہ نامکمل تھیں جبکہ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا اور وزیراعظم کو بتائی گئی مقدمات کی ٹائم لائنز میں بھی فرق تھا۔