پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180 روپے کا ہوگیا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ۔ انٹربینک میں ڈالر25 پیسے کے اضافے سے 176.24 سے176.49 پر بند ہوا۔ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 70پیسے کے اضافے سے ڈالر 179.30 سے 180روپے پر پہنچ گیا.