بحالی کا کام مکمل، ملک بھر میں بجلی بحال ہوگئی۔خرم دستگیر کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بحالی کا کام مکمل ہوجانے کے بعد بجلی مکمل بحال ہوگئی۔ لیسکو کے تمام 176 گرڈ اسٹیشنز بحال کردئیے گئے۔ پریس کانفرنس کے دوران خر م دستگیر نے کہا کہ بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا۔ فیسکو کے 110، میپیکو کے 138، حیسکو کے 71، کیسکو کے 65۔ سیپکو کے 69 گرڈ اسٹیشنز سمیت تمام 1 ہزار 112 گرڈ اسٹیشنز بحال کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیرِ توانائی نے کہا کہ کہ نیشنل گرڈ کے تمام 1 ہزار 112 گرڈ اسٹیشنز بحال کر دئیے گئے ہیں۔ بجلی کے نظام میں تعطل آیا تھا۔ ملک بھر میں۔ گرڈ اسٹیشنز بحال کردئیے گئے۔ تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا کا بجلی بحالی میں اہم کردار ہے۔ وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ وارسک ڈیم چل رہا تھا جس کی وجہ سے ریلیف ملا۔ پاور پلانٹ کو چلانے کی بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تربیلا کو چلا کر پاور پلانٹ کو بجلی فراہم کی گئی۔ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی مکمل بحال تھی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ ہمیں ایک تکنیکی چیلنج پیش آیا جو وولٹیج کا اتار چڑھاؤ تھا۔اگلے 48 گھنٹوں تک ملک میں بجلی کی کچھ کمی رہے گی۔ ترسیلی نظام محفوظ ہے۔ انڈسٹریل ایریا کو مکمل بجلی دی جائے گی۔ بجلی کے کارخانے چلانے کیلئے وافر ایندھن موجود ہے۔