شیخ رشید احمد دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدآٹھ روزہ دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔شیخ رشیداحمد نے 17جنوری کو ٹوئٹر پر جاری بیان میںبتایا تھا کہ وہ چار روز کے لئے برطانیہ کے دورے پر آئے ہیں۔ منگل کے روز شیخ رشید احمد لندن سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر موجود ان کے سپورٹرز نے ان کا استقبال کیا اوران کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔