وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بروز بدھ کل طلب کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس دن گیارہ بجے ہو گا۔اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات توانائی کی بچت سے متعلق میڈیا مہم پر بریفنگ دے گی، وفاقی کابینہ میں توشہ خانہ سے متعلق پالیسی پر بین الوزارتی رپورٹ پیش کی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 اور 11 جنوری کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 6 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کوطلب کرلیا گیا۔