خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کے لیے نام فائنل

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں ریٹائرڈ بیوروکریٹ، ماہرین معاشیات اور اہم شخصیات شامل ہیں، نگران کابینہ کے ناموں کے لئے کل صبح تک کا وقت مقرر ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ کابینہ میں سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہو کر چناؤ کیا جا رہا ہے، کابینہ کے لئے اچھی شہرت کے حامل افراد کا چناؤ کیا گیا ہے، کابینہ اراکین کی مکمل چھان بین کے بعد حلف برادری تقریب ہو گی۔