الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی جیسی ہے: فواد چودھری

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان پر مافیاز مسلط ہیں، وزیر توانائی کبھی ایک تو کبھی دوسری دکان پر پائے کھانے جاتے ہیں، ملک میں کل سے بجلی بند ہے، سپریم کورٹ سپیکر رولنگ مسترد نہ کرتی تو الیکشن ہو چکے ہوتے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے مزید کہا کہ آج ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے، ہمارے ایوانوں میں 65 فیصد نشستیں خالی ہیں، صرف 35 فیصد کو بچانے کیلئے دوبارہ انتخابات ہونا ناممکن ہے، پارلیمنٹ کے اندر اس وقت 40 فیصد نشستیں خالی ہیں۔